ناسا کا خلائی روبوٹ ان سائٹ مریخ پر کامیابی سے اتر گیا، سیارے کے اندرونی ڈھانچے پر تحقیق کرے گا
27 نومبر 2018 اس پوسٹ کو شیئر کریں Email اس پوسٹ کو شیئر کریں فیس بک اس پوسٹ کو شیئر کریں ٹوئٹر اس پوسٹ کو شیئر کریں وٹس ایپ Image copyrightEPA امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا روبوٹ اِن سائٹ سرخ سیارے مریخ پر کامیابی سے اتر گیا ہے جو تحقیق کرے گا کہ کیا مریخ چاند اور زمین جیسے اجرا رکھتا ہے اور سرخ سیادے کا وجود کیسے عمل میں آیا۔ پیر کو ان سائٹ کی محفوظ لینڈنگ کے حوالے سے پائی جانے والی بے چینی اس وقت ختم ہوئی جب اس نے واپس زمین پر لینڈ کرنے کے بارے میں سگنل بھیجا۔ کیلیفورنیا میں واقع مشن کے کنٹرول روم میں موجود عملے نے مسرت کا اظہار کیا جب یہ واضح ہو گیا کہ روٹ خیریت سے سطح پر اتر کیا گیا ہے۔ ناسا کے اعلیٰ اہلکار جمیز براڈسٹائن نے خوشی کے اس لمحے کو’ حیرت انگیز دن‘ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے مبارکباد دینے کے ٹیلی فون کیا۔ اس بارے میں مزید پڑھیے اِن سائٹ مشن: مریخ کے اندر جھانکیں مریخ پر ’کیوروسٹی‘ کے دو ہزار دن چاند کے سفر کے پہلے نجی امیدوار کا اعلان ان سائٹ مریخ کے ہموار مقام الیسیئم پلینیشا مقام پر لینڈ کیا ہے اور یہ سیارے کی سطع مرتفع کے قریب واقع ہے۔ اس مقام کو بقول ناسا ک