فرانس :سپر مارکیٹ پر حملہ آورکے ہاتھوں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دم توڑ گیا



فرانس :سپر مارکیٹ پر حملہ آورکے ہاتھوں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دم توڑ گیا

فرانس :سپر مارکیٹ پر حملہ آورکے ہاتھوں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار ..
پیرس (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مارچ۔2018ء) فرانس میں ایک سپر مارکیٹ پر حملہ آورکے ہاتھوں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دم توڑ گیا ہے،سپرمارکیٹ حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔فرانس کے جنوبی قصبے میں واقع سپر مارکیٹ میں ایک مسلح شخص نے کچھ لوگوں کو یرغمال بنایا، اس سے قبل علاقے میں فائرنگ کی گئی، جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔
فرانسیسی وزیرداخلہ کے مطابق زخمی پولیس اہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ فرانس کے صدر ایمانیول میکرون نے حملے کودہشت گردی کا واقعہ قرار دیاہے۔فرانسیسی پراسیکیوٹر کے مطابق حملہ آور سے تعلق کے الزام میں فرانس کے جنوب مشرقی علاقے سے ایک خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے۔حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی تھی۔

Comments

Popular posts from this blog

Tamannaah Bhatia Height, Weight, Age, Affairs, Biography & More

New Study Finds That So Many Egyptian Statues Have Broken Noses Because Of Intentional Defacement

Open trial of Nawaz green lighted by Cabinet