اکمل، تجھ سے نہیں ہوتا۔۔۔

اکمل، تجھ سے نہیں ہوتا۔۔۔‘

کامران اکملتصویر کے کاپی رائٹTWITTER
Image captionپشاور زلمی کے مداہوں نے مزاحیہ میمز کے ذریعے کامران اکمل کی کارکردگی کو طنز کا نشانہ بنایا۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے سنسنی خیز اختتام کے بعد پشاور زلمی کے مداحوں نے اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا رخ کیا۔
میچ ختم ہونے سے پہلے ہی انٹرنیٹ پر مزاحیہ میم گردش کرنے لگے اور تقریباً سب ہی نے کامران اکمل کی کارکردگی کو نشانہ بنایا۔
کامران اکمل نے پشاور زلمی کو فائنل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور فائنل میں بھی شائقین نے ان سے امیدیں جوڑ رکھی تھیں۔ تاہم بیٹنگ کے دوران ریویو ضائع کرنے اور پھر فیلڈنگ کے دوران عاصف علی کا اہم کیچ چھوڑنے پر پشاور زلمی کے مداحوں نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور طنز کا موقع بھی ہاتھ سے جانے نہ دیا۔
کامران اکملتصویر کے کاپی رائٹTWITTER
کرکٹ کے حوالے سے ویب سائٹ کرک اِنگ جف سے منسلک انعم ندیم کا کہنا تھا کہ یہ مزاحیہ میمز اکثر لوگوں نے بنا کر رکھے ہوتی ہیں جو وہ مناسب وقت آنے پر استعمال کرتے ہیں۔
’کئی بار تو ایسا ہوا کہ ہماری ویب سائٹ پر جھلکیوں کی کلپس سے پہلے ہی مزاحیہ میمز سوشل میڈیا پر شیئر ہو چکی ہوتی ہیں۔‘
لیکن ضروری نہیں کہ ہر میم تازہ تخلیق ہو۔ تیمور زمان نے پچھلے سال جب کامران اکمل کی بیٹی کی ولادت کی تصویر دیکھی تو انہیں شرارت سوجھی۔ ’جب میں نے دیکھا کہ ان کے بیٹے نے نئی بہن کو سہارا دیا ہوا ہے تو مجھے ان کی کیچ چھوڑنے کی عادت کھٹکی۔ یہ میم کلک کر گئی اور وائرل ہوگئی‘۔
عورت مارچتصویر کے کاپی رائٹTWITTER
Image captionحال ہی میں منعقد ہونے والے عورت مارچ کا بھی ایک بینر میم بنا دیا گیا۔
پشاور زلمی کے ڈیرین سیمی، جو انجری کے باوجود کپتانی کے فرائض سرانجام دیتے رہے، کے ساتھ بھی لوگوں نے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کامران اکمل کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ڈیرین سیمیتصویر کے کاپی رائٹTWITTER
Image captionڈیرین سیمی کے ساتھ بھی لوگوں نے ہمدردی کا اظہار کیا۔
ان کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی ایک طرف، لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے فین اس بات سے مطمئن ہیں کہ فائنل کی ناقص کارکردگی کے بعد کامران اکمل کی ٹیم میں واپسی مشکل ہوگی۔
پاکستان ٹیم کے مداح کامران اکمل کی ناقص کرکردگی سے زیادہ حیران نہیں ہوئے اور کئی لوگ سوشل میڈیا پر صبر شکر کرتے نظر آئے۔
یاد رہے کہ کچھ دن پہلے ہی کامران اکمل نے قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے کسی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ کسی ایک شخص کی وجہ سے اُنکا ٹیم میں آنا رک نہیں سکتا۔
اس حوالے سے ایک صارف حشام احمد نے ٹویٹ کی کہ کم ہی کھلاڑی کسی میچ کا پانسا کیچ چھوڑ کر پلٹ سکتے ہیں، جبکہ چیدہ چیدہ کھلاڑی ہی قومی ٹیم میں اپنی جگہ ایسے گنواں سکتے ہیں جیسے کامران اکمل نے کیا۔
ناقص کارکردگی

Comments

Popular posts from this blog

Tamannaah Bhatia Height, Weight, Age, Affairs, Biography & More

New Study Finds That So Many Egyptian Statues Have Broken Noses Because Of Intentional Defacement

Open trial of Nawaz green lighted by Cabinet