روہت شرما ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز
08 فروری 2019
اس پوسٹ کو شیئر کریں Email اس پوسٹ کو شیئر کریں فیس بک اس پوسٹ کو شیئر کریں ٹوئٹر اس پوسٹ کو شیئر کریں وٹس ایپ
Image copyrightGETTY IMAGES
ون ڈے انٹرنیشل کرکٹ میں سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے والے انڈین بلے باز روہت شرما اب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی سب کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
انڈین اوپنر روہت شرما نے آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
آکلینڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں انڈیا نے نیوزی لینڈ کو روہت شرما کے 50 رنز کی بدولت سات وکٹوں سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیے
روہت شرما کی ون ڈے کرکٹ میں تیسری ڈبل سنچری
بابر کی تنزلی، راشد، روہت اور دھون کی ترقی
روہت شرما نے تیز ترین سینچری کا ریکارڈ برابر کر دیا
اس طرح انھوں نے نیوزی لینڈ ہی کے اوپنر مارٹن گپٹل کو پیچھے چھوڑ دیا جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں اب 2272 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر آگئے ہیں۔
روہت شرما نے یہ اعزاز اپنے 92ویں میچ میں حاصل کیا۔ روہت شرما 2288 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستانی بلے باز شعیب ملک 2263 رنز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
صرف یہی نہیں روہت شرما نے اسی میچ میں چھکوں کی سینچری بھی مکمل کر لی ہے۔ وہ اب تک ٹی ٹوئنٹی میچوں میں کل 102 چھکے لگا چکے ہیں۔
روہت شرما ٹی ٹوئنٹی کریئر میں اب تک چار سینچریاں اور 16 نصف سینچریاں بھی سکور کر چکے ہیں۔
Image copyrightTWITTER
انڈین بلے باز اس کارنامے کے بعد پاکستان کے سوشل میڈیا پر بھی ٹرینڈ کر رہے ہیں اور ان کا نام پاکستانی ٹوئٹر میں ابتدائی دس ٹرینڈز میں شامل رہا۔
جہاں ان کے اس ریکارڈ کا ذکر کر کے صارفین دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ان کا موازنہ کر رہے ہیں۔
راہل مشرا لکھتے ہیں: ’روہت شرما کی زبردست بیٹنگ، ہٹ مین سب سے اوپر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی پر مکمل گرفت۔‘
Image copyrightTWITTER
اسی بارے میں
Comments
Post a Comment