ورلڈ کپ کی تیاری، محمد عامر، فخر زمان، شعیب ملک اور محمد رضوان کو ڈراپ کرنے کی تجویز


اسٹاف رپورٹر

FEBRUARY 08, 2019

 




کراچی(عبدالماجد بھٹی،اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے ورلڈ کپ کے لئےتقریبا 26کھلاڑیوں کا پول تیار کیا ہے اور اسی پول میں سے پاکستان کی حتمی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 30مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔لارڈز میں فائنل14جولائی کو کھیلا جائے گا۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر،کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نےایک سے زائد میٹنگز میں ورلڈ کپ پول کوفائنل کیا۔تاہم پاکستان سپر لیگ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والا کوئی بھی کھلاڑی اس پول میں جگہ بناسکتا ہے۔جمعرات کو چیف سلیکٹر انضمام الحق کو خاص طور پر بورڈ آف گورنرز میٹنگ میں مدعو کیا گیا۔انضمام نے جنوبی افریقا میں شکست کے اسباب اور مستقبل کی پلاننگ کے بارے میں ارکان کو بریف کیا۔مارچ میں آسٹریلیا کی سیریز میں کئی سنیئرز کو آرام دے کر ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان اے کی جانب سے ٹاپ پرفارمرز کو ٹیم میں موقع دیا جاسکتا ہے۔حد درجہ ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر، اوپنر فخر زمان، مڈل آرڈر بیٹسمین شعیب ملک اور محمد رضوان کو ڈراپ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ پاکستانی ون ڈے ٹیم میں جنید خان، عابد علی، شان مسعود اور سعد علی کو کھلانے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف کچھ نوجوان اور کچھ سنیئر کھلاڑیوں کو شامل کرکے ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی پول کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔سرفراز احمد، بابر اعظم،فہیم اشرف،فخر زمان،حسن علی،حسین طلعت،عماد وسیم ،امام الحق،محمد حفیظ،محمد عامر،محمد رضوان،شاداب خان،شعیب ملک،شاہین شاہ آفریدی،عثمان خان شنواری،شان مسعود، جنید خان،خرم منظور،سعد علی،یاسر شاہ،عابد علی،میر حمزہ،اسد شفیق،وقاص مقصود،عمید آصف اورحارث سہیل۔
مکمل خبر پڑھیں

Comments

Popular posts from this blog

New Study Finds That So Many Egyptian Statues Have Broken Noses Because Of Intentional Defacement

ANAA FULL OST LYRICS - SAHIR ALI BAGGA & HANIA AAMIR | PYAR HAI TUM SE MAGAR SONG

Tamannaah Bhatia Height, Weight, Age, Affairs, Biography & More