انضمام الحق: ’زیادہ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑی کہیں ان فٹ نہ ہوجائیں‘


عبدالرشید شکوربی بی سی اردو ڈاٹ کام، دبئی
 04 مارچ 2019

اس پوسٹ کو شیئر کریں Email اس پوسٹ کو شیئر کریں فیس بک اس پوسٹ کو شیئر کریں ٹوئٹر اس پوسٹ کو شیئر کریں وٹس ایپ
Image copyrightGETTY IMAGES
پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی ٹیم ان کے ذہن میں ہے لیکن انھیں اس بات کا ڈر ہے کہ کھلاڑی بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے کہیں ان فٹ نہ ہو جائیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنی ہے جبکہ ورلڈ کپ تیس مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔
انضمام الحق نے بی بی سی اردو کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ورلڈ کپ میں کون سے کھلاڑی کھیلیں گے یہ کافی عرصے سے ان کے ذہن میں ہے کیونکہ وہ تمام کھلاڑیوں کو کافی عرصے سے کھیلتا ہوا دیکھ رہے ہیں اور انھیں مواقع دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق 18 سے 20 کھلاڑیوں کا پول ہے جس پر کام ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
’یونس اور مصباح کے متبادل موجود نہیں‘
انضمام الحق کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے سے پریشان
‘اچھے سپنر نظر آئے ہیں مگر میچ ونر بلے باز نہیں ملے‘
انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز اتنی زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں کہ انھیں فکر ہے کہ عین موقع پر وہ ان فٹ نہ ہوجائیں

<script async="" src="//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js"></script>
<br />
<ins class="adsbygoogle" data-ad-client="ca-pub-5973253407969900" data-ad-format="fluid" data-ad-layout="in-article" data-ad-slot="1857952287" style="display: block; text-align: center;"></ins><script>
     (adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
</script>ن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کرکٹرز کو ان فٹ نہیں دیکھنا چاہتے۔ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹرز جسمانی اور ذہنی طور پر تازہ دم ہوکر عالمی کپ میں جائیں۔
خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلنے کے بعد جنوبی افریقہ کےدورے پر گئی اور اب کھلاڑی پی ایس ایل میں مصروف ہیں جس کے بعد مزید دو بڑی سیریز ہیں۔
انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ’ابھی تک صرف ایک بڑی انجری محمد حفیظ کی سامنے آئی ہے۔ دیگر کھلاڑیوں کو فٹنس کے کسی بڑے مسئلے کا سامنا نہیں ہے

<script async="" src="//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js"></script>
<br />
<ins class="adsbygoogle" data-ad-client="ca-pub-5973253407969900" data-ad-format="fluid" data-ad-layout="in-article" data-ad-slot="1857952287" style="display: block; text-align: center;"></ins><script>
     (adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
</script>
تاہم انھوں نے کہا کہ اگر کسی کھلاڑی کی فارم اچھی نہیں ہے تو اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ اسے مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے آرام نہیں مل رہا ہے۔
انضمام الحق کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے دورے میں پاکستانی ٹیم سیریز نہیں جیت سکی۔ ٹیم کو جیتنے کے مواقع ملے لیکن ان سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا تاہم اس دورے میں کچھ پہلو مثبت بھی رہے۔
ان کے مطابق نئے کھلاڑیوں کو کافی تجربہ ملا اور جوں جوں وہ دورہ گزرتا گیا ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آتی گئی۔
انضمام الحق کے خیال میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں روٹیشن کی پالیسی کے تحت کچھ کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں کھیلی گئی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں روٹیشن کی پالیسی نہ اپنانے کی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو وہاں کی سخت کنڈیشنز میں ایک سخت ٹیم کے سامنے کھلاکر انھیں تجربہ فراہم کرنا چاہتے تھے

Comments

Popular posts from this blog

Tamannaah Bhatia Height, Weight, Age, Affairs, Biography & More

New Study Finds That So Many Egyptian Statues Have Broken Noses Because Of Intentional Defacement

Open trial of Nawaz green lighted by Cabinet