ہالی ووڈ فلم ’آؤٹ آف بلیو‘ کا نیا ٹریلر جاری
MARCH 01, 2019
ہالی ووڈ فلم ’آؤٹ آف بلیو‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم آؤٹ آف بلیو (Out of Blue)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
اس فلم کے ہدایتکار کیرول مورلے ہیں جبکہ کرائم ڈرامہ فلم ’آؤٹ آف بلیو‘ کی کہانی ایک جاسوس خاتون کے گرد گھوم رہی ہے، جسے ایک غیر معمولی کیس کی گتھی سلجھانے کیلئے بلایا جاتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں پیٹریسیا کلارکسن،ٹوبی جونز،جیکی ویور، جوناتھن میجرز، جیمز کان اور میمی گمر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
پیٹر ہیمپڈین اور فلپ ہرڈ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 15مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Comments
Post a Comment